0
Saturday 3 Sep 2011 22:41

پاکستان میں امریکہ کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، ادارے ذمہ داریاں نبھائیں، رانا ثنا اللہ

پاکستان میں امریکہ کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، ادارے ذمہ داریاں نبھائیں، رانا ثنا اللہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کریں ورنہ بڑے بوٹوں والے تیاریوں میں مصروف ہو سکتے ہیں، پاکستان اب کسی مارشل لاء یا فوجی حکومت کا متحمل نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے بیانات سے بلوچستان کو الگ کرنے اور کراچی میں بدامنی پھیلا کر افراتفری پھیلانے کا امریکی منصوبہ مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، پوری قوم اگر اب بھی اندرونی دشمنوں سے مقابلے کیلئے تیار نہ ہوئی تو امریکہ اور یہودی لابی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائے گی، امریکہ اب افغانستان عراق کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کے بعد پاکستان کے قدرتی وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اب سونے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر آرام کرنے کی بجائے ملک کے وفاداروں کا ساتھ دیں اور ریاست کو ٹوٹنے سے بچائیں۔ عید الفطر پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں، عیدالفطر پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نہ آنے پر انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا دورہ سیکیورٹی کی وجہ سے کینسل نہیں ہوا بلکہ ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ہوا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور میاں نواز شریف اب پورے پاکستان میں ہنگامی دورے کریں گے اور پوری قوم کو اعتماد میں لے کر حکومت کے خلاف تحریک کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
فیصل آباد میں نواز لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے کئے گئے سوال کو صوبائی وزیر قانون گول کر گئے اور کہا کہ تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو، وقت آنے پر سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا، پوری قوم اپنے نیوز چینل آن رکھیں خصوصی بلٹن کسی وقت چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر جنرل الیکشن کا اعلان کرے ورنہ بڑے بوٹوں والے تیاریوں میں مصروف ہوسکتے ہیں۔ پاکستان اب کسی مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی فوجی حکومت کا متحمل ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 96233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش