0
Friday 9 Sep 2011 12:43

کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی ہو گی، بلاامتیاز آپریشن کیا جائے، چیف جسٹس

کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی ہو گی، بلاامتیاز آپریشن کیا جائے، چیف جسٹس
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امن و امان سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج پھر ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی سندھ کو کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کا حکم دے دیا۔ کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ ایک ایس پی کے تبادلے کے لئے بھی محکمہ داخلہ کو منانا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو یقین دلایا کہ تمام جماعتیں کراچی میں امن چاہتی ہیں۔ عدالت ان کے ساتھ ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ 
گزشتہ روز کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جب بھی مارشل لاء لگایا گیا امن و امان کی خراب صورتحال کو بنیاد بنایا گیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے 31 جولائی 2009ء کے فیصلے سے مارشل لاء کا راستہ بند کر دیا ہے، اب امن و امانکی صورتحال کو حکومت نے بہتر بنانا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے روبرو بلوچ اتحاد تحریک، متحدہ قومی موومنٹ اور ملیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے جبکہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آج اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ گزشتہ روز سماعت کے بعد آئی ایس آئی کے بریگیڈئر محمد شفیق نے کراچی کی صورتحال پر چیمبر میں ججوں کو بریفنگ دی جس میں اٹارنی جنرل سمیت کسی وکیل کو شریک نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 97502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش