1
Wednesday 29 Mar 2023 08:21
خبرجہاں 37

امریکہ اور اسرائیل کا مستقبل

ایران سعودیہ روابط کے تناظر میں
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-37

موضوع: خطہ میں امریکہ اور اسرائیل کا مستقبل؛ ایران سعودیہ روابط کے تناظر میں 
 
مہمانانِ گرامی
مولانا مرزا عسکری حسین صاجب قبلہ
محترمہ رداء فاطمہ خان صاحبہ
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
01. سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کے بعد مڈل ایسٹ کی سیاست میں اہم تبدیلی آئی ہے, اسرائیل اور امریکہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اور امریکہ کی محنت ضائع ہو گئی ہے, ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں دم توڑ گئی ہیں.
 
02. ایرانو فوبیا پھیلا کر ایران کو تنہا کرنے کی سازش ناکام ہو چکی ہے, ایران کی سفارتکاری نے عرب ممالک کو ایرانو فوبیا سے نکال لیا ہے اور اس میں چین کا کلیدی کردار ہے.
 
03. اسرائیل کے داخلی حالات, بینی گانٹِز کا بیان, میڈیا کا تبصرہ, پائلٹس کا احتجاج اور نیتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہرے اور سیکیورٹی فورسز کا احتجاج, اسرائیل کی نابودی کی نوید سنا رہے ہیں, کیونکہ جس ملک کی سیکیورٹی فورسز احتجاج کرنے پر آجائیں اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا.
 
04. مڈل ایسٹ میں چین کا اثررسوخ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے, اس کی وجہ امریکہ کی سازشیں , مظالم اور توسیع پسندانہ عزائم ہیں, چین کے بڑھتے ہوئے اثرنفوذ سے امریکہ کے اثرو نفوذ میں کمی آئے گی, چین کے اثر و نفوذ کا اسلامی دنیا کو چین کے ساتھ سیاسی فوائد حاصل ہونگے, چین اور روس بنیادی طور پر کاروباری اور مفاد پرست ہیں, جب تک ان کے مفادات اسلامی ممالک سے وابستہ رہیں گے تب تک چین اور اسلامی دنیا کا اتحاد قائم رہے گا, اور امریکہ آہستہ آہستہ خطے سے باہر نکل جائے گا.  
 
05. مستقبل میں اسرائیل کے خلاف ایران اور عرب ممالک کا فوجی اتحاد ظاہراً اس وقت تک ممکن نظر نہیں آرہا جب تک ایران کی مضبوطی میں مذید اضافہ نہیں ہوتا اور عربوں کے امریکہ سے مفادات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے,  
چین کے اسرائیل سے بھی تعلقات ہیں, لیکن عرب ممالک کو چین سے کوئی مذہبی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ چین ایک سیکولر ملک ہے.
خبر کا کوڈ : 1049317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش