0
Monday 10 Jul 2023 21:04

مقبوضہ کشمیر میں سالانہ عید غدیر کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے حوزہ علمیہ امام رضا علیہ السلام میں انجمن صدائے حسین (ع) کے زیر اہتمام سالانہ عید غدیر کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں علماء کرام، سماجی ماہرین، طلباء، پروفیسرز، صحافی حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بھارت سے آئے ہوئے عالم دین مولانا اختر عباس جون، مولانا شیخ غلام رسول نوری، مولانا سید لیاقت موسوی، مولانا نذیر احم حلمی، مولانا یاسین احمد، مولانا غلام حسین متو، مولانا خاتم علی، مولانا سید افتخار سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور غدیر کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام علی (ع) کی ولایت ہی ہماری نجات کا راستہ ہے اور غدیر ایک جامع نظام ہے، جس نے مسلمانوں کو ایک مرکز کی طرف آنے کی دعوت دی ہے۔ مقررین نے کہا غدیر جہاں اکمال دین و اتمام نعمات کا دن ہے وہی بعض لوگ پیغمبر اکرم (ص) اور دین اسلام سے نااُمید ہوئے کیونکہ پیعمبر اسلام (ص) کے اعلان سے مشرکین کی سازشوں پر پانی پھیر گیا۔ کانفرنس کا اہتمام معروف مذہبی اور فلاحی تنظیم انجمن صدائے حسینی نے کیا تھا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض جناب شیر علی ملہ نے انجام دیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1068711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش