0
Saturday 15 Jul 2023 14:50

ڈاکٹر سید محمد عمران ہمدانی کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمفتی ڈاکٹر سید محمد عمران ہمدانی جموں و کشمیر کی مایہ ناز علمی، روحانی، مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ آپ کا تعلق خطہ جموں و کشمیر کے مقتدر اور بزرگ ہمدانی خاندان سادات سے ہے جس نے اپنے جد اعلیٰ میر سید علی ہمدانی کے زمانے سے لے کر آج تک بڑی تعداد مذہبی پیشوایان اور مقتدایان دین پیدا کئے۔ ڈاکٹر مفتی سید محمد عمران نے علوم مروجہ میں فارسی زبان و ادب کی ڈاکٹریٹ کے مدارج تک تحصیل کی۔ اپنے نانا بزرگوار مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد کے دور اقتدار اور دوران حیات میں ہی بحیثیت مفتی معظم اور نقیب الاشراف منصوب ہوئے اور تا حال اسلامی قضاء و افتاء سے ہموارہ وابستہ رہے ہیں۔ آپ کئی اسلامی انجمنوں اور نہضتوں سے وابستہ رہے ہیں اور اسلام ناب محمدی (ص) اور معارف اہل بیت (ع) کی تبلیغ و ترویج کرتے رہے ہیں۔ آپ نے دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہاں اہم اور مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں انجام دیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی عمران ہمدانی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی قرآن کریم کی توہین کو روکا جاسکتا ہے۔ ان کہنا تھا کہ اسلام مخالف حرکات و سکنات جس سے اسلام کے مقدسات کو چاہے وہ قرآن کریم ہو یا رسول اکرم (ص) یا اسلام کی دیگر ذوات مقدس کی توہین ہوتی ہو یہ انسانیت سوز جرم، اس جرم کی سخت سے سخت سزا معین و مشخص ہونی چاہیئے، اس کی دادرسی عالمی اداروں میں ضرور ہونی چاہیئے، ساتھ ہی ساتھ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے چشم کشا ہے کہ آنکھیں کھولیں اور متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب و ایران کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد قابل ستائش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1069534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش