0
Tuesday 18 Jul 2023 15:39

سرینگر میں نیم روزہ کارگاہ ’بصیرت افزائی‘ کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

ماہ محرم و ماه عزائے شہیدانِ کربلا کی آمد پر معرفت و حقیقت عزائے حسینی کے سلسلہ میں متاب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام بمنہ سرینگر میں نیم روزہ کارگاہ ’’بصیرت افزائی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقصد نہضت کربلا کے تناظر میں ’’حقیقی عزاداری‘‘،  ’’دشمن شناسی‘‘، ’’انقلاب اسلامی‘‘ اور ’’ولایت فقیہ و مرجعیت دینی‘‘ جیسے اہم اور بنیادی موضوعات پر علمی و فکری گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں مولانا آقا سید عابد حسین حسینی، مولانا مظفر حسین بٹ، مولانا بشیر احمد بٹ، مولانا بشیر احمد بوٹو، مولانا امتیاز حسین میر، مولانا بلال احمد ڈار وغیرہ نے خطاب کیا۔ کارگاہ کے آخر میں نوجوانوں نے موضوع کی مناسبت ہر علماء کرام سے سوالات بھی کئے۔ کارگاہ میں حقیقی عزاداری اور دشمن شناسی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اس اہم و منفرد موضوع پر منعقدہ کارگاہ کو سراہنا کی۔ متاب جموں و کشمیر نے اس دوران آئندہ بھی ایسے حساس موضوعات پر پروگرام منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1070081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش