0
Thursday 11 Apr 2024 20:45

واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو بچوں سمیت 5 زخمی

واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو بچوں سمیت 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ دی گارڈین کے مطابق پولیس نے جائے وقوع سے فرار ہونے والی بندوق بردار گاڑی کے حوالے سے پبلک الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز واشنگٹن کے شمال مشرق میں شام 6 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا، اس واقعے میں ممکنہ طور پر دو شوٹرز ملوث ہیں۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران حکام نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کا خیال ہے کہ مشتبہ افراد نے گاڑی سے باہر نکل کر فائرنگ شروع کردی۔

ابھی تک واقعے کی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن حکام نے اس بات کی تصدیق ہے کہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 9 اور 12 سالہ بچوں سمیت 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا بریفنگ میں پولیس چیف پامیلا اے اسمتھ نے شوٹنگ سے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ افسران تشدد کے واقعات میں اضافے سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اگرچہ قتل عام اور دیگر قسم کے پرتشدد جرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد کمی آئی ہے، تاہم اس ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں مبینہ طور پر 3 دیگر فائرنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1128010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش