0
Thursday 11 Apr 2024 22:10

مغربی بنگال میں سی اے اے، این آر سی اور یکساں سول کوڈ نافذ نہیں ہونے دیںگے، ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں سی اے اے، این آر سی اور یکساں سول کوڈ نافذ نہیں ہونے دیںگے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے ریڈ روڈ، کولکتہ میں نماز عید کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی عید ہے، یہ طاقت دینے کی عید ہے، ایک ماہ روزہ رکھ کر یہ عید منانا بڑی بات ہے۔ ممتا بنرجی نے اس موقع سے سی اے اے اور یو سی سی پر بھی بڑا بیان دیا اور کہا کہ  ہم ملک کے لئے خون بہانے کو تیار ہیں لیکن ملک کے اوپر یہ  ظلم برداشت نہیں کریں گے، یونیفارم سول کوڈ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی چاہتی ہوں۔ سبھوں کی حفاظت چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ منتخب طور پر مسلم لیڈروں کو فون کر کے پوچھ رہی ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ عید کی نماز سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے واضح طور پر کہا کہ وہ یکساں سول کوڈ، این آر سی اور سی اے اے کے نفاذ کی اجازت نہیں دیں گی۔

ممتا بنرجی نے یو سی سی پر ٹی ایم سی کی پوزیشن واضح کی ہے۔ پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ سے پہلے ان کا یہ موقف بہت اہم ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنگال میں مسلم ووٹوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل یو سی سی کے خلاف کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا ’’ہم رائل بنگال ٹائیگر کی طرح ہیں، میں ملک کے لئے اپنا خون دینے کو تیار ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہم یو سی سی کو قبول نہیں کریں گے، آپ مجھے جیل میں ڈال سکتے ہیں لیکن میں مانتی ہوں کہ اگر معاملہ خراب ہو تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ ہو جائے تو ہم عدالت جاتے ہیں، ہمارے لوگوں کی ضمانت بھی نہیں ہوتی، ہم انصاف چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش