0
Thursday 18 Apr 2024 22:39

اسرائیلی رژیم اس امدادی تنظیم کو ختم کرنیکے درپے ہے، انروا

اسرائیلی رژیم اس امدادی تنظیم کو ختم کرنیکے درپے ہے، انروا
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم اس ایجنسی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک تقریر کے دوران فلب لازارینی نے واضح کیا کہ غزہ میں بہت سے مکانات، اسکول و ہسپتال ملبے کے ڈھیروں میں بدل چکے ہیں جبکہ اس ملبے تلے فلسطینی شہریوں کی لاتعداد لاشیں ہنوز موجود ہیں!

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انروا بہت زیادہ دباؤ میں ہے، کمشنر جنرل انروا نے کہا کہ ہمارا ایک ملازم کہ جسے اسرائیل نے گرفتار کیا تھا، نے بدسلوکی اور تشدد کے خوفناک واقعات بیان کئے ہیں۔

سربراہ انروا نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ اسرائیل ہماری ایجنسی کا کام ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے باعث اس نے شمالی غزہ کو امداد بھیجنے کی ہماری بار بار کی درخواستوں کو بھی یکسر مسترد کیا ہے۔

فلپ لازارینی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد کے داخلے میں اضافے پر مبنی بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کے برملاء فیصلوں کے باوجود ہم غزہ میں کوئی انسانی امداد نہیں لا سکتے!

اپنی گفتگو کے آخر میں سربراہ انروا نے کہا کہ ہم غزہ میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی محفوظ حیثیت کو کھلم کھلا نظر انداز کرنے پر آزادانہ تحقیقات اور (غاصب صہیونیوں کی) جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1129577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش