اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی کال پر جماعت اسلامی کل لاہور پریس کلب کے ساتھ امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ احتجاج فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا جائے گا۔ احتجاج کی قیادت نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ لیاقت بلوچ، امیر الظیم، احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے خواتین اور بچوں کو بھی خصوصی طور پر مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم بھی جاری ہے۔