0
Monday 22 Apr 2024 21:40

آئین کے تحفظ کیلئے ایم ڈبلیو ایم جمہوری قوتوں کیساتھ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آئین کے تحفظ کیلئے ایم ڈبلیو ایم  جمہوری قوتوں کیساتھ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس ملک میں عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم تحریک تحفظ آئین کیلئے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جسے قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ہمیں شہری آزادی اور عوامی رائے کے احترام کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں دھاندلی شرمناک حرکت ہے۔ اس ملک میں عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔ آئین پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی بی 50 پر ہمارا امیدوار بیس ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہا تھا، مگر رات کی تاریکی میں رزلٹ تبدیل کیا گیا۔ عوام کے مسترد شدہ امیدواروں کو جعلی ٹھپوں کے ذریعے جتوایا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین کے ذریعے ملک میں جعلی مینڈیٹ کی جعلی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1130402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش