0
Wednesday 24 Apr 2024 11:57

تحریک انصاف کے رہنماوں کو ناجائز جیلوں میں رکھا گیا ہے، احمد خان بھچر

تحریک انصاف کے رہنماوں کو ناجائز جیلوں میں رکھا گیا ہے، احمد خان بھچر
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کیساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، ہمارا مطالبہ ہے شوکت خانم ہسپتال کے پینل کے ذریعے بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کیساتھ اس طرح رویہ رکھنا غلط فعل ہے۔ ہماری خاتون رہنما یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ کو ناجائز جیل میں رکھا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے قیدی تمام رہنماوں کو علاج کی سہولت دی جائے، جو ان کا آئینی حق ہے۔
 
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ فارم 47 والی حکومت ہے، ان کے بس میں کچھ بھی نہیں۔ کسان کیساتھ ظلم ہو رہا ہے، گندم پچیس سو میں سیل ہو رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی۔ کوئی کسان بار دانہ نہیں لے رہا، دو لاکھ اسی ہزار درخواستیں مسترد ہوگئیں۔ کسان کی گندم فیلڈ سے مڈل مین 2500 روپے من خرید رہا ہے۔ ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ڈی پی آر اور سیکرٹری انفارمیشن کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پولیس سے دھاندلی کروائی گئی ہے۔ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1130760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش