0
Wednesday 24 Apr 2024 20:03

ایرانی صدر کے پاکستان دورے سے ملکی معیشت پروان چڑھے گی، کفیل حسین

ایرانی صدر کے پاکستان دورے سے ملکی معیشت پروان چڑھے گی، کفیل حسین
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پاکستان دورے سے ملکی معیشت پروان چڑھے گی۔ یہ بات پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز، سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی خیر سگالی کا پیغام لے کر 3 روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے جو دونوں برادر ممالک کے لئے باعث فخر ہے۔ کفیل حسین نے کہا کہ ایرانی صدر کے پاکستان دورے سے نہ صرف ملکی معیشت پروان چڑھے گی بلکہ پاکستان میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا اور عوام و تاجر برادری کو سستی بجلی اور گیس کی فراہم یقینی بنانے کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردگی کے خاتمے کے لئے بھی پاک ایران اتحاد ضروری ہے جس سے نہ صرف سرحدوں پر امن قائم ہوگا بلکہ دونوں ممالک سے بھی دہشتگروں کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔

کفیل حسین نے کہا کہ پاک ایران دوستی دنیا کے تمام ممالک کے لئے مثال ہے جس کے تحت معاشی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عرصہ دراز سے توانائی کے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صنعتی اور کاروباری طبقہ شدید متاثر تھا لیکن اب اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ ملکر نہ صرف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مدد مل سکے گی بلکہ خطے میں امن کے قیام میں بھی دونوں ممالک اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسمگلنگ پر قابو پانے کے ساتھ دونوں ممالک کی عوام کو ملازمتیں، تعلیم اور کاروبار کے مواقع بھی میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ان کی آمد پر اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے پاکستان ایران دوستی مزید مضبوط ہوسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 1130852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش