0
Wednesday 24 Apr 2024 21:42

رفح پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کا ہمیں کوئی علم نہیں، پینٹاگون کا دعوی

رفح پر حملے کے  اسرائیلی منصوبے کا ہمیں کوئی علم نہیں، پینٹاگون کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع کا دعوی ہے کہ اس مرحلے پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی شہر رفح میں کسی بڑی زمینی کارروائی کے آغاز کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے گذشتہ شام دعوی کیا کہ ہم رفح میں ایسے کسی قابل عمل منصوبے کے بارے نہیں جانتے کہ جس پر اس وقت امریکی فریق کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہو!

امریکی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیٹرک رائیڈر نے یہ دعوی بھی کیا کہ عراقی مزاحمتی گروپوں نے 13 فروری کے بعد کذشتہ روز، عراق و شام میں امریکی فوج کے خلاف پہلی مرتبہ 2 حملے کئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں (قابض) امریکی افواج کی سلامتی و دفاع کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے!

اپنے بیان کے آخر میں پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عسکریت پسندوں کے حملے جاری رہے تو ہم ماضی کی طرح اپنی افواج کا دفاع کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے!
خبر کا کوڈ : 1130872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش