اسلام ٹائمز۔ "ہم غزہ و مغربی کنارے میں اپنے لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کا منہ توڑ جواب دیں گے!" یہ، شہدائے الاقصی نامی خصوصی مزاحمتی یونٹ کے آغاز کے اعلان کے دوران، اس مزاحمتی گروہ کے کمانڈر و ترجمان کی جانب سے ادا کئے جانے والے الفاظ ہیں۔
کتائب شہدائے الاقصی - یوتھ آف ریوینج اینڈ لبریشن - طولکرم نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو بیان میں غاصب و قابض رژیم کے خلاف لڑنے کے لئے ایک خصوصی استشہادی مزاحمتی یونٹ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اس سپیشل مزاحمتی یونٹ کے کمانڈر نے، نماز باجماعت کی ادائیگی کے بعد غاصب اسرائیلی رژیم کے خلاف اپنے خصوصی مزاحمتی یونٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس مزاحمتی یونٹ کا ہدف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی جرائم کا بھرپور جواب دینا ہے۔