0
Thursday 25 Apr 2024 23:31

کراچی میں 1000 ایکڑ پر قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی لگائی جائیگی

کراچی میں 1000 ایکڑ پر قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی لگائی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔ مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منڈی کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی ملک کے مختلف حصوں سے جانوروں کی کراچی کا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی منڈی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سالوں سے قائم مویشی منڈی میں بھی رونق بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش