0
Thursday 25 Apr 2024 20:15

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 34305 ہوگئی

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 34305 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 305 تک پہنچ چکی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خون آشام اسرائیلی فوج نے غزہ میں 5 حملے کرکے مزید 43  فلسطینیوں کو شہید اور 64 کو زخمی کر دیا۔ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں 34 ہزار 305 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 293 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت صحت نے غزہ کے اسپتالوں میں نصب جنریٹروں کے لئے جلد ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت صحت نے سیوریج کا پانی کھڑے ہونے کے باعث تعفن اور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے خان یونس میں نصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے مزید اجتماعی قبریں ملنے کی اطلاع دی ہے۔

شہری دفاع کے مطابق اجتماعی قبروں سے ایسے درجنوں افراد کی لاشیں پائی گئیں، جنہیں اسرائیلی فورسز نے پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر تین میٹر گہرائی میں دفن کیا تھا، تاکہ جلد تحلیل ہوکر لاشوں کی شناخت ناممکن ہو جائے اور سنگین جرم کو چھپایا جاسکے۔ مزید بتایا گیا کہ 20 ایسی لاشیں برآمد کی گئیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا تھا، اس کے علاوہ مریضوں اور بچوں کی لاشیں بھی اجتماعی قبروں سے دریافت ہوئی ہیں۔ شہری دفاع نے اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ سے کمیشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش