0
Friday 26 Apr 2024 19:32

ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے، سینیٹر تاج حیدر

ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے، سینیٹر تاج حیدر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے خلاف توہین عدالت کی کارووائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا، کھیلوں کے لیے مختص 30 سال کی محنت کو 30 منٹ میں برباد کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمہلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے۔ تاج حیدر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک جنگل کو کھیلوں کے لیے آباد کیا تھا، 30 سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کر دیا، سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارروائی کی، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کاروواٸی کریں گے، پیپلز پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے۔ پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے یہاں آتے تھے، ہم سی ڈی اے کے کوٸی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے، سازش کے تحت سی ڈی اے نے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا، سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔
خبر کا کوڈ : 1131291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش