0
Friday 26 Apr 2024 21:19

کراچی، ہڑتال کے باعث بندرگاہ پر سینکڑوں کنٹینر پھنس گئے

کراچی، ہڑتال کے باعث بندرگاہ پر سینکڑوں کنٹینر پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور عملے نے ہڑتال کر دی، کراچی بندرگاہ پر سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران اور عملے نے ہڑتال کر دی ہے، جس کی وجہ سے پی ایس کیو سی اے کی جانب سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کلیئرنس سرٹیفیکٹس روک دیئے گئے ہیں۔ خرم اعجاز کا کہنا تھا کہ دو دن سے فرٹیلائزرز، خوردنی تیل اور مشینری کا سامان کلئیر نہیں ہو پا رہا، سامان کلیئر کرانے کیلئے پی ایس کیو سی اے کی کلیئرنس لازمی ہوتی ہے، اگر سامان نہیں بھیجا گیا تو امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو ڈیمریج کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ دوسری جانب سے پی ایس کیو سی اے کے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے اور ملازمین احتجاجاً کام چھوڑ کر زمین پر بیٹھ گئے، پی ایس کیو سی اے کے ملازمین بونس اور دیگر مراعات نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش