0
Friday 26 Apr 2024 21:44

حافظ نعیم الرحمٰن کی کراچی آمد، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

حافظ نعیم الرحمٰن کی کراچی آمد، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن منصورہ لاہور میں اپنی حلف برداری کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، عبوری امیر کراچی منعم ظفر خان دیگر ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا، ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر، میدان میں آیا حافظ کا لشکر، اللہ اکبر، ہم سب دیوانے حافظ کے، ہم دست و بازو حافظ کے، حافظ حافظ اور تیز ہو تیز، جدو جہد تیز ہو‘ کے پُرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس سلسلے میں شاہراہ فیصل پر حافظ نعیم الرحمٰن کی آمد کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کراچی پریس کلب کی دعوت پر پیر 29 اپریل کو میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش