0
Friday 26 Apr 2024 22:33

جب تم غزہ میں 34 ہزار شہریوں کا قتل عام کر چکے ہو تو اب کوئی احتجاج "یہود مخالف" نہیں، نیتن یاہو کو برنی سینڈرز کا دوٹوک جواب

جب تم غزہ میں 34 ہزار شہریوں کا قتل عام کر چکے ہو تو اب کوئی احتجاج "یہود مخالف" نہیں، نیتن یاہو کو برنی سینڈرز کا دوٹوک جواب
اسلام ٹائمز۔ سینئر یہودی امریکی سینیٹر اور ڈیموکریٹ رہنما برنی سینڈرز نے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جنگ غزہ سے متعلق تل ابیب کی پالیسیوں کے خلاف جاری طلبہ احتجاجی مظاہروں کو "یہود مخالف" عنوان سے مستثنی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے اپنی تازہ تقریر میں برنی سینڈرز نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہیں مسٹر نیتن یاہو، یہ (احتجاج) "یہود مخالف" یا "حماس کی حمایت" میں نہیں ہیں!! اگر ہم غور کریں تو تمہاری انتہا پسند حکومت نے 34 ہزار عام فلسطینی شہریوں کو شہید اور 77 ہزار سے زائد کو زخمی کیا ہے کہ جن میں 70 فیصد "خواتین و بچے" ہیں۔۔!

سینیئر امریکی سینیٹر نے غاصب صیہونی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ جب تم غزہ میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد رہائشی مکانات کو بمباری سے تباہ کر چکے ہو، 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو بے گھر کر چکے ہو اور تمام سول انفراسٹرکچر کو تباہ کر چکے ہو تو ایسی صورت میں یہ احتجاج "یہود دشمنی" ہرگز نہیں!!

برنی سینڈرز کہ جو خود بھی ایک یہودی تارک وطن ہیں، نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام 12 یونیورسٹیوں اور 56 اسکولوں کو تباہ کر دینے اور 400 سے زائد طبی اہلکاروں کو مار ڈالنے کی مذمت کرنا "یہود مخالف" ہرگز نہیں!

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں سینیئر امریکی سینیٹر نے کہا کہ تم اپنے بھونڈے بہانوں کے ذریعے اس "غیر اخلاقی جنگ" سے ہماری توجہ ہرگز نہیں ہٹا سکتے!

خبر کا کوڈ : 1131357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش