0
Wednesday 9 Apr 2014 23:10

ایران دو ماہ کے اندر ایٹم بم تیار کر سکتا ہے، جان کیری

ایران دو ماہ کے اندر ایٹم بم تیار کر سکتا ہے، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بالفرض اگر ایران ایٹم بم کی تیاری کا فیصلہ کر لے تو اس کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ محض دو مہینے میں ایٹم بم تیار کرنے کے لیے مطلوبہ ایندھن پیدا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں پیش رفت کے حوالے جان کیری کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آسٹن اور ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ویانا میں نیوکلیئر تنازعہ کے حوالے سے ایک معاہدے کو حتمی صورت دینے کے سلسلہ میں بات چیت کرنے والے تھے، کیتھرین آسٹن اس بات چیت میں چھ عالمی طاقتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس مجوزہ معاہدے کے تحت ایران یورینیم کی افزدوگی کی تمام سرگرمیوں کو محدود کر دے گا اور اس کے بدلے میں اس پر عائد اقتصادی پابندیاں بتدریج نرم یا ختم کر دی جائیں گی۔

امریکا اور مغربی طاقتیں ایران کو ایٹم بم کی تیاری سے باز رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو کچھ اس طرز میں محدود کرنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ ایٹم بم تیار کرنا چاہے تو اس کے لیے درکار ایندھن حاصل کرنے میں کم سے کم ایک سال کا وقت لگے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت دوماہ کے عرصے میں ایک ایٹم بم کے لیے درکار افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 371190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش