0
Thursday 17 Apr 2014 21:47

گلگت بلتستان کی حکومت گندم پر سبسڈی بحال اور کرپٹ وزراء کو برطرف کرے، علی حسین نقوی

گلگت بلتستان کی حکومت گندم پر سبسڈی بحال اور کرپٹ وزراء کو برطرف کرے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اپنی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے گندم پر سبسڈی بحال اور کرپشن میں ملوث وزراء کو برطرف کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا علی محمد، علامہ مبشر حسن، آصف صفوی، صداقت اشتر اور الیاس خاکی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج کے باعث گلگت بلتستان انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہتی ہے، دھرنا، احتجاج اور ہڑتال جمہوری دور میں عوام کا بنیادی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان حکومت نے عوام کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین اپنے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے حقوق کی آواز کو پورے پاکستان کی سڑکوں پر بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کے خاتمے پر چلنے والی عوامی تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 374006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش