0
Friday 18 Apr 2014 20:31

عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے شدت کیساتھ جاری، لانگ مارچ کی تیاریاں

عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے شدت کیساتھ جاری، لانگ مارچ کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں گزرتے وقت کے ساتھ شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے۔ اسکردو میں مظاہرین کی بڑھتی ہوئی تعدار نے صوبائی حکومت کو پرشان کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹو باڈی نے لانگ مارچ کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ نو نکاتی مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں تمام اضلاع سے عوام کو گلگت شہر کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی، جو مہدی شاہ سرکار کو گھر بھیج کر دم لے سکتی ہے۔ اس صورتحال نے صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کو بھی پریشانی سے دوچار کیا ہوا ہے اور انتطامیہ کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر سنجیدگی کیساتھ غور شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 374279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش