0
Saturday 19 Apr 2014 10:55

حکومت سیلاب متاثرین کو بلاتخصیص امداد فراہم کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

حکومت سیلاب متاثرین کو بلاتخصیص امداد فراہم کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ سماجی رہنماء نظر جان بلوچ اور شہنواز خان گولہ کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہیں ترک حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر کئے گئے۔ 380 مکانات کی تقسیم میں ہونے والی بےقائدگیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کو چاہیئے کہ وہ بااثر افراد کو نوازنے کے بجائے مستحق افراد تک شفاف انداز میں مکانات کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ ایسے غریب اور مستحق افراد کہ جن کے گھر حالیہ سیلاب میں گرے ہیں اور وہ چھت سے محروم ہیں انکو نظر انداز کرکے بااثر افراد کو مکانات کی الاٹمنٹ غیر منصفانہ اقدام ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 374384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش