0
Wednesday 18 Jun 2014 10:49

تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، سید علی گیلانی

تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت راہنما شوکت احمد حکیم کو پچھلے ایک مہینے سے حبس بے جا میں رکھنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ سید گیلانی نے کہا کہ آزادی پسند لوگوں کو مہینوں تھانوں میں پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے اور اس نظربندی کے لیے کوئی قانونی جواز فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ شوکت احمد حکیم کو 29دن قبل حراست میں لیا گیا تھا، البتہ ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ انہیں کس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کبھی انہیں پولیس تھانہ سمبل اور کبھی پولیس تھانہ بانڈی پورہ میں رکھا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی سی بانڈی پورہ نے اگرچہ ان کے پبلک سیفٹی ایکٹ وارنٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے تاہم پولیس پھر بھی ان کو رہا نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے شوکت حکیم، امیر حمزہ، مسرت عالم بٹ، مشتاق الاسلام، اسداللہ پری، معراج الدین نندہ، ناصر عبداللہ اور سجاد احمد ناو سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 393002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش