0
Sunday 29 Jun 2014 19:53

ڈی آئی خان، فورسز کا ٹی ٹی پی کمانڈر کی گھر پر چھاپہ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان، فورسز کا ٹی ٹی پی کمانڈر کی گھر پر چھاپہ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مار کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ شہر اور گردونواح میں اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور شمالی وزیرستان میں جاری دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے متوقع اثرات کے پیش نظر سکیورٹی اور اطلاعات کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی پولیس کو اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر قطب الدین اپنے گھر میں موجود ہے اور دہشت گردی کے بڑے منصوبے کی تیاری میں مصروف ہے۔ ڈی ایس پی کلاچی، ایس ایچ او کلاچی نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے گاؤں روڑی میں کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر قطب الدین کی گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران درجنوں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈیز، خودکش جیکٹوں میں استعمال ہونیوالے ہزاروں گز پریما کارڈ (تار)، راکٹ لانچر کے چار فیوز اور کلاشنکوف کے درجنوں کارتوس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ تاہم دہشتگرد پولیس کی کارروائی سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگرداس مکان میں دہشتگردی کے بڑی منصوبے کی تیاری کر رہے تھے۔ پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ روڑی گاؤں کا رہائشی قطب الدین تھانہ کلاچی، تھانہ درابن پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ اسکے علاوہ تھانہ کلاچی اور درابن میں ہونیوالی اغواء برائے تاوان کی وارداتوں اور سکیورٹی فورسز و پولیس پر حملوں میں بھی مقامی پولیس کو مطلوب ہے۔ قطب الدین دوسال قبل پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے کالعدم تنظیم کے کمانڈر عمران گنڈہ پور کا چچا زاد بھائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 396102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش