0
Friday 5 Sep 2014 08:05
بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کا طالبان میں نفوذ ہے

پاکستان میں داعش کی حمایت میں مذہبی و سیاسی جماعتیں ملوث ہوسکتی ہیں، بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ

کتابچوں کی تقسیم اور وال چاکنگ وغیرہ پاکستانی عوام کو ڈرانے کی ناکام کوشش ہے
پاکستان میں داعش کی حمایت میں مذہبی و سیاسی جماعتیں ملوث ہوسکتی ہیں، بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ
اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) سید محمود شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کی حمایت میں بعض مذہبی و سیاسی جماعتیں ملوث ہوسکتی ہیں، کتابچوں کی تقسیم اور وال چاکنگ وغیرہ پاکستانی عوام کو ڈرانے کی ناکام کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ داعش کیلئے کتابچوں کی تقسیم اور وال چاکنگ وغیرہ میں پاکستانی مذہبی و سیاسی جماعتیں اور طالبان و القاعدہ ملوث ہوسکتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پشاور میں عوام طالبان کے بھی خلاف تھے اور ہیں، آپ نے دیکھا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردانہ حملوں میں کمی آئی ہے، یہ بہت اچھا ہوا اور اس سے کافی بہتری آئی ہے، ان کے زیادہ تر لوگ افغانستان بھاگ رہے ہیں، اور جو پاکستان میں طالبان موجود ہیں ان کی حمایت مزید کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی کوشش ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو ڈرایا جاسکے، پاکستان کے عوام بہت سمجھدار ہیں، وہ اس قسم کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کا طالبان میں کچھ نفوذ ہے۔
(بریگیڈیئر (ر) سید محمود شاہ کا تفصیلی انٹرویو آج جاری کیا جائیگا)
خبر کا کوڈ : 408300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش