0
Sunday 14 Sep 2014 21:14

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے آباء و اجداد نے اس خطے کو ڈوگروں سے بغیر کسی بیرونی امداد کے آزاد کرایا۔ گلگت بلتستان کی آزادی میں کسی کی بیرونی مدد نہیں اور کسی کا احسان نہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے اس خطے کو آزاد کرا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا لیکن بدقسمتی سے 67 سالوں سے ہمیں آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ گلگت بلتستان کی عوام احساس محرومی کے خاتمے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے اقدامات کیے اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے داخلی خود مختاری دی۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کے وقت سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین گلگت بلتستان آتے ہیں لیکن ہمارے آئینی حقوق کے لئے مرکز میں آواز نہیں اٹھاتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کرنا زیادتی ہے۔ ہماری اصل منزل آئینی صوبہ ہے جسکے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ محب وطن ہیں۔ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے دیگر صوبوں سے زیادہ اہم اور احساس علاقہ ہے وفاق گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ جو ہمارا حق ہے پورا کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائے۔
خبر کا کوڈ : 409703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش