0
Thursday 18 Sep 2014 22:54

شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے داعش کے خلاف امریکن الائنس کو ایک نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ عالم اسلام میں جاری دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے سامراجی ہاتھوں کو چھپانا اب ناممکن ہے۔ امریکہ اپنی انسان دشمن ظالمانہ سامراجی پالیسیوں کے باعث اقوام عالم کی نظر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان کے معاملات میں امریکہ سمیت دیگر ممالک کی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔ نیا پاکستان امریکی غلامی سے آزاد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کے دن شہید ناموس رسالت (ص) سید رضا تقوی امریکن کونصلیٹ کے سامنے کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ کراچی سمیت ملک بھر کے عاشقان رسول نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرکے یہ ثابت کیا کہ ناموس مصطفی (ص) کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں اب بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔ یہ عوامی شعور اور بیداری وی آئی پی کلچر اور استحصالی نظام کے خلاف ہے۔ کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف عوامی آواز کو مقتدر طبقہ سن لے اگر ملک کے بھوکے اور ننگے عوام نے غربت مہنگائی دہشت گردی اور بے روزگاری سے تنگ آکر محلات کا رخ کیا تو محلات نشینوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے خونی انقلاب کا مطلب خانہ جنگی نہیں بلکہ مجرموں کا احتساب ہے۔
خبر کا کوڈ : 410364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش