0
Saturday 4 Oct 2014 15:09

پاکستان افغانستان کے امن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، نئی افغان قیادت تعلقات کر مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، جانان موسیٰ

پاکستان افغانستان کے امن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، نئی افغان قیادت تعلقات کر مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، جانان موسیٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ اُن کے ملک میں امن کے لیے اسلام آباد اہم کردار ادا کر سکتا ہے، امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں افغان سفیر نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ کابل میں نئی قیادت کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔ افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے پاکستان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن و استحکام کے لیے ہر کوشش کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ ان رابطوں کو خصوصی تعلقات میں بدلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نئے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور تمام افغان حکومت اس عزم پر قائم ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو نئی جہت دی جائے۔

جانان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستان سے ایسے تعلقات چاہتی ہے جن میں بداعتمادی اور عدم تعاون کو اعتماد اور تعاون میں بدلا جائے، اُنہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ نئے افغان صدر جلد پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں گے۔ حال ہی میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے دو طرفہ سکیورٹی کے معاہدے کے بارے میں جانان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ اس سے کابل اور واشنگٹن کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہو گی، اُنہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے افغان حکومت کو سلامتی کے چیلنجوں اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا دوست ہے، رہے گا اور آئندہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اچھے ہوں گے، واضح ریے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں تاہم حال ہی میں افغان قیادت میں تبدیلی کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 413097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش