0
Saturday 18 Oct 2014 22:59

جی بی کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان

جی بی کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں پاکستان کے دوسرے شہروں سے مقررین اور علماء کی آمد پر پابندی عائد کرنا گلگت بلتستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اگر گلگت بلتستان میں کسی کی آمد پر پابندی عائد کرنی ہے تو دہشتگرد اور ملک دشمن ایجنسیوں کی آمد پر پابندی عائد کرے۔ مجلس وحدت بلتستان کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ نہایت شرمناک عمل ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے دیگر خطوں سے الگ کیا جائے، اس سے راء اور ہندوستان کی اس ناپاک رائے کو تقویت ملتی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار نہیں دیتے۔ انتظامیہ ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عمل سے گزیر کرے جو ریاست کے مخالف ہو۔ نہیں معلوم ایک عرصہ سے انتظامیہ کس کے اشارے پر یہ فعل سرانجام دے رہی ہے اور کس کو خوش کرنا چاہتی ہے۔

جی بی انتظامیہ کی حالیہ پابندی سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو پاکستان سے الگ رکھا جائے تو یہاں امن قائم رہ سکتا ہے یہ تاثر انتہائی غلط اور ریاست دشمنی پر منحصر ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ بلا مشروط الحاق کیا ہے اور ہماری زندگی سبز ہلالی پرچم تلے ہی ہے اسے کسی صورت ایک لمحے کے لیے اور کسی سطح پر وطن عزیز پاکستان سے الگ سمجھنے یا گلگت بلتستان سے پاکستان کے دیگر شہریوں کے ارتباط کو ختم ہونے نہیں دیں گے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور راء کے ایجنڈے کو تقویت پہنچانے والے کاموں سے گزیر کرے۔ پاکستان کا کوئی آئین اسکے شہریوں سے گلگت بلتستان جانے سے روک نہیں سکتا اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی اس طرح کی پابندیوں کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 415299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش