0
Monday 20 Oct 2014 20:43

میرواعظ عمر فاروق دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ عمر فاروق دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو عالمی سطح پر بااثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے The Royal Islamic Stratigic Studies Centre Jordan نے دنیا کی 500 با اثر شخصیات میں شامل کرلیا ہے، جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو مسلم دنیا کی 10 سب سے زیادہ مشہور اور بااثر سیاسی شخصیات میں آٹھویں مقام پر جگہ ملی ہے، مذکورہ سنٹر کی جانب سے 2014/2015 عالمی سطح پر رواں ہفتے میں جاری ہونے والی فہرست میں سب سے زیادہ 500 بااثر شخصیات کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دنیائے اسلام میں سیاست کے میدان میں دس بڑی شخصیات میں میرواعظ کشمیر کو آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے، رپورٹ میں میرواعظ عمر فاروق کو حریت کانفرنس کے بانی، متحدہ مجلس علماء کے صدر، دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست، انجمن نصرت الاسلام کے سربراہ، عوامی مجلس عمل کے چیئرمین اور جموں کشمیر کے سب سے بڑے میرواعظ کی حثیت سے کشمیری عوام کے جائز حقوق کے ترجمان، سیاسی، سماجی، مذہبی اور دینی سطح پر ان کی گراں قدر خدمات کیلئے عالمی سطح پر سیاسی طور سب سے بااثر شخصیات میں آٹھویں مقام سے نوازا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے اپنے والد کی شہادت کے بعد انتہائی کمسنی کے حالت میں کشمیر کے میرواعظ کا منصب اور جموں کشمیر کے حق خود ارادیت کے ترجمان سب سے بڑے سیاسی فورم حریت کانفرنس کی بنیاد ڈال کر اس کی قیادت سنبھالی۔ میرواعظ نے مظلوم کشمیری عوام کو اپنا جائز حق دلوانے کیلئے اقوام متحدہ، OIC، یورپین یونین، بھارت، پاکستان اور دیگر عالمی اداروں میں کشمیری عوام کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی ہے اور اپنے سیاسی اور مذہبی منصب کے فرائض کی ادائیگی میں آج بھی مصروف عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش