0
Sunday 31 Oct 2010 00:57

ترکی،خاتون اول کے اسکارف پہننے پر ترک جنرلوں کا احتجاج

ترکی،خاتون اول کے اسکارف پہننے پر ترک جنرلوں کا احتجاج
انقرا:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ترک فوج کے سربراہان نے صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب کا خاتون اول کے سر پر اسکارف پہنے کی وجہ سے بائیکاٹ کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرا کے صدارتی محل میں ترک صدر عبداللہ گل نے جدید ترکی کی 87 ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب منعقد کی تھی۔ترکی کی مسلح افواج کے سربراہان نے خاتون اول کی جانب سے اس تقریب میں اسکارف پہنے جانے کے باعث بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔فوج کے جنرلز نے عین اسی وقت اس ہی نوعیت کی ایک علیحدہ تقریب منعقد کی،جس کا مقصد صدارتی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا جواز بنانا تھا۔فوجی جنرلز کی جانب سے صدارتی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے بھی ناگواری کا اظہار کیا جن کی اہلیہ بھی اسکارف پہنتی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 42293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش