0
Friday 11 May 2018 16:40

کوئٹہ، مسلم لیگ (ن) کے 4 اراکین قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

کوئٹہ، مسلم لیگ (ن) کے 4 اراکین قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چار اراکین قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اراکین کی بجائے پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے قیادت کو اپنے ساتھ رکھا اور بلوچستان کی پسماندگی میں مسلم لیگ (ن) نے سب سے بڑا کردار ادا کیا۔ ہم پرانے کھلاڑی ہیں، اپنے تجربات اور نئے انداز سے حالات کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جام کمال، رکن قومی اسمبلی دوستین ڈومکی، رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی اور رکن قومی اسمبلی خلیل بھٹو جارج نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید ہاشمی بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی جام کمال نے کہا کہ ایک ماہ 10 دن پہلے ساتھیوں سمیت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کی۔ ہم اس لئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے کہ بڑی جماعت ہے اور بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کردار ادا کرے گی۔ مگر وقت گزرتے گزرتے بلوچستان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی ہمارے مسائل پر توجہ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) عوام کے نمائندے نہیں سمجھتے تھے۔ اس لئے ہم نے پلاننگ کے تحت فیصلہ کیا کہ اب مزید مسلم لیگ (ن) کیساتھ نہیں رہیں گے۔ کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا زیادہ تر انحصار پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی پر تھا۔ سعید ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال سمیت جو لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور جلد ہی پارٹی کے کونسل اجلاس بلا کر عہدیداروں کا انتخاب کیا جائیگا۔ ہم 10 نکات کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ گوادر سے لے کر ژوب تک تقسیم در تقسیم اور نفرتوں کا خاتمہ کریں‌ گے۔ اگلے انتخابات میں نشستیں جیت کر زیادہ اکثریت حاصل کرینگے اور تمام اضلاع میں پارٹی کو فعال کریں گے۔
صحافی : اعجاز علی اعجاز
خبر کا کوڈ : 723873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش