0
Thursday 24 May 2018 10:46

آزادکشمیر کا فنانس بل رائے شماری کے بعد مجلس منتخبہ کے سپرد

آزادکشمیر کا فنانس بل رائے شماری کے بعد مجلس منتخبہ کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ ایک روز کے وقفہ کے بعد بجٹ اجلاس کا آغاز اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا، وقفہ سوالات میں ملک محمد نواز، عبدالماجد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کیا جبکہ ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اور اُن کی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے ایوان میں آزاد جموں و کشمیر فنانس بل 2018ء پیش کیا، اسپیکر اسمبلی نے ایوان کی رائے معلوم کرنے کے بعد فنانس بل مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا جو جزئیات کا جائزہ لینے کے بعد ایوان میں حتمی منظوری کے لئے پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 726989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش