0
Friday 25 May 2018 23:38

ٹھٹھہ کے تاریخی مکلی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد

ٹھٹھہ کے تاریخی مکلی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کے تاریخی مکلی قبرستان میں تدفین پر پابندی لگا دی، صوبائی حکومت نے قبرستان میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق مکلی قبرستان تاریخی ورثہ ہے اور عالمی اداروں نے حفاظت کا کہا ہے۔ پابندی پر عمل درآمد کرانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مکلی کا قبرستان دنیا کا وسیع ترین قبرستان ہے، جس کو یونیسکو نے 1981ء میں عالمی ورثہ قرار دیا تھا، اس تاریخی قبرستان میں 14 ویں صدی عیسوی سے لیکر 17 ویں صدی کے حکمران خاندانوں اور جنگجوؤں کی قبریں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 727288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش