0
Friday 19 Apr 2024 17:07

جنوبی پنجاب میں کسانوں کا بڑا مسئلہ گندم ہے جس کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے، عون عباس بپی 

جنوبی پنجاب میں کسانوں کا بڑا مسئلہ گندم ہے جس کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے، عون عباس بپی 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ایم پی اے معین الدین ریاض قریشی کہا کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کو کسانوں کے ایشو پر پیغام بھیجوایا جس پر ہدایت ملی کسانوں کے مسائل کو اجاگر کروں جنوبی پنجاب میں کسانوں کا بڑا مسئلہ ہے گندم کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے کسان گندم کی قیمت انتہائی حد تک کم ہونے پر خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکا ہے، بہاولپور ریجن میں اس وقت کسان کو 2700 فی من کا ریٹ مل رہا ہے۔ جبکہ ہماری حکومت میں پہلی بار گندم کی قیمت3900 مقرر کی گئی، ہمارے دور حکومت میں کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے پچھلے سال چالیس لاکھ ٹن گندم خریدی، یوکرین سے7 ماہ کے دوران 32 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی، پاکستان کو فارن ایکسچینج میں ایک ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا، پنجاب کی40 لاکھ ٹن گندم ابھی بھی گوداموں میں پڑی ہے اور پاکستان میں3 کڑوڑ ٹن گندم پیدا ہونے جارہی ہے، ریٹ نہ ہونے سے کسان مشکلات کا شکار ہے، شاید انٹرنیشنل پریشر کی وجہ سے یوکرین سے گندم منگوائی گئی، یوکرین سے خریدی گئی گندم سے منافع کمانے والوں کیخلاف انکوائری کی جائے، حکومت نے ابھی تک اعلان نہیں کیا کہ پنجاب میں کتنی گندم خریدیں گے، کم از کم مریم نواز صاحبہ گندم کے باردانے پر والد کی تصویر لگوادیں تاکہ حکومت کسانوں کو ان کی گندم کی بہتر قیمت دے دے اور 28 اپریل تک مریم نواز صاحبہ گندم کی قیمت3900 مقرر کر کے خرید لیں۔

پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو کسانوں کا ساتھ دینا اور ان کے ساتھ مل کراحتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ملتان سے لاہور کی جانب اس تحریک کا آغاز ہوگا۔ہزاروں، لاکھوں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں پر اپنی گندم لے کر لاہور پہنچیں گے اور لاہور کو بند کردیں گے۔ پریس کانفرس میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی رانا فراز نون، ملک عدنان ڈوگر، وسیم خان بادوزئی، اعجاز جنجوعہ، نواب رضی اللہ خان، ملک ظہور بھٹہ، ملک عامر اعوان، راو آصف انور، شہباز قریشی ودیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1129748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش