0
Friday 19 Apr 2024 17:09

ہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کیخلاف ہیں، چین

ہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کیخلاف ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ آج صبح اصفہان میں دھماکوں کی آواز سنائی دی۔ جس پر امریکی میڈیا نے اسے اسرائیلی حملہ قرار دیا۔ مغربی میڈیا کے اس دعوے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان "لی جیان" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ہر اُس کام کا مخالف ہے جس سے خطے کے حالات خراب ہوتے ہوں۔ قبل ازیں ایران نے دمشق میں اپنی سفارتی عمارت پر صیہونی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن وعدہ صادق انجام دیا تھا۔ جس پر چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہم تمام فریقین سے کشیدگی میں کمی، قیام امن اور برادشت کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح 4 بجے اصفہان میں ایک فضائی اڈے پر نصب ڈیفنس سسٹم ایکٹو ہو گئے جس کے بعد شمالی اصفہان سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
خبر کا کوڈ : 1129730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش