0
Sunday 27 May 2018 23:38

فاٹا کا انضمام خوش آئند، گلگت بلتستان کو بھی آئینی حقوق دیکر قومی دھارے میں شامل کیا جائے، علامہ مختار امامی

فاٹا کا انضمام خوش آئند، گلگت بلتستان کو بھی آئینی حقوق دیکر قومی دھارے میں شامل کیا جائے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ فاٹا کا قومی دھارے میں انضمام خوش آئند ہے، فاٹا کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہندوستان و افغانستان کی ایماء پر فاٹا ریفارمز بل کی مخالفت کرنے والے وطن عزیز کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، گلگت بلتستان کی عوام بھی مقتدر قوتوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ کب انہیں بھی آئینی حقوق اور شاخت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مختار امامی نے فاٹا ریفارمز بل کی ایوان بالا سے منظوری کے بعد میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی محب وطن عوام نے ایک طویل عرصہ مشکلات برداشت کی ہیں، ایف سی آر جیسے کالے قانون نے عوام کی محرومیوں اور تکالیف میں اضافہ کیا، فاٹا ریفارمز بل اب کے پی کے اسمبلی میں پیش ہونے جا رہا ہے، لیکن کچھ دشمن کے آلہ کار قوتیں فاٹا کے انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں اور کے پی کے اسمبلی میں فاٹا ریفارمز بل پیش کرنے کے وقت ہنگامہ آرائی کرکے ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں، فاٹا کے انضمام کے مخالفین ملک کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں اور ہندوستان و افغانستان کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام بھی مقتدر قوتوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ کب انہیں بھی آئینی حقوق اور شاخت دی جائے گی، گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اس وقت ہر شہر میں مطالباتی احتجاجات اور سمینارز کے ذریعے اپنی آواز مقتدر حلقوں تک پہنچانا چاہ رہی ہے، پاکستان کی ترقی اور مستقبل گلگت بلتستان سے جڑا ہوا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو جلد از جلد آئینی و قانونی حقوق دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت اور ملکی امن اور ترقی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 727754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش