0
Sunday 22 Jul 2018 15:57

معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پرچم امام حسین ؑ لہرا دیا

معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پرچم امام حسین ؑ لہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک بار پھر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پرچم امام حسین ؑ لہرا دیا، محمد علی سدپارہ نے یہ کارنامہ گذشتہ روز انجام دیا جب ان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 کوہ پیماؤں نے مشترکہ طور پر کے ٹو سر کرلی۔ اس سے پہلے سکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مارچ 2016ء میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر بھی امام حسین ؑ کا علم لہرا دیا تھا، اس وقت محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں بغیر آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ملکی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 31 رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی، ٹیم میں پاکستان کے چار کوہ پیما شامل ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی محمد علی سدپارہ، امتیاز سدپارہ، فدا علی اور علی موسیٰ نے کی۔ ہفتہ کو کوہ پیماؤں کی 31 رکنی ٹیم نے گلگت بلتستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی، کے ٹو سر کرنے والی ٹیم میں چار پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے کوہ پیما شامل ہیں، ٹیم میں آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹر بلند ہے، چاروں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ اس وقت کے ٹو سر کرنے کی مہم میں مزید دو ٹیمیں سرگرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش