0
Thursday 23 Oct 2014 19:06

جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت ہے، عطاء اللہ شہاب

جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت ہے، عطاء اللہ شہاب
اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان کونسل و سابق مشیر وزیر اعظم مولانا عطاء اللہ شہاب کو رکن مرکزی مجلس شوریٰ جے یو آئی پاکستان مقرر ہونے پر جمعیت طلبہ اسلام ضلع گلگت کی جانب سے پروقار استقبالیہ ہوا۔ اس موقع پر مولانا عطاء اللہ شہاب کے امیر ضلع گلگت منہاج الدین، سرپرست حاجی جمعہ خان، جنرل سیکرٹری مولانا مجاہد، ٹکا خان، عابد اقبال، ضیاءالرحمن قریشی و دیگر نے شرکت کی جبکہ استقبالیہ تقریب کی صدارت دلفراز جنرل سیکرٹری جے ٹی آئی کر رہے تھے جبکہ منتظم قدیر خان اور ضلع گلگت کے اراکین تھے، نظامت کے فرائض فہیم لون نے کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت ہے اس کے دور اندیشی کے فیصلے دیگر جماعتوں کو کئی سال بعد سمجھ آتے ہیں۔ چار اراکین کی مدد سے گلگت بلتستان سے وہ بل پاس کرایا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان بول اٹھے کہ یوں لگتا ہے کہ ہم صرف جے یو آئی کے بل پاس کرانے بیٹھے اور اس بل کا مطالعہ کر کے شہباز شریف بھی دنگ رہ گئے۔ جمعیت علماء اسلام فرقہ واریت کی سخت ترین مخالف ہے لیکن اپنے فرقہ اور اسلام کا دفاع اہم فریضہ سمجھتے ہیں ہم نے صحابہ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے والوں کو کافر قرار دیا اب سیاست ہی انہیں کافر قرار دیگی ہماری اس بل پر ہمارے قائد جمعیت خود حیران رہ گئے اور مجلس شوریٰ میں اس کی بریفنگ لی۔ مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا کہ پارلیمانی امن کمیٹی، مساجد بورڈ، علماء مشاورتی بورڈ کی بھی تجویز ہماری تھی ہم نے ہر فورم پر غریب عوام کیلئے محنت کی ہے آج نوجوانوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 416137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش