0
Thursday 20 Nov 2014 10:34

افغانستان، امریکی ڈرون حملے اور فورسز سے جھڑپ میں 95 طالبان ہلاک

افغانستان، امریکی ڈرون حملے اور فورسز سے جھڑپ میں 95 طالبان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 95 طالبان ہلاک اور70 زخمی ہو گئے جبکہ 13کو گرفتار کر لیا گیا، صوبہ زابل میں سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں 4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سید خیل نے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع غازی آبادی میں کیا گیا جس میں 2 کمانڈروں سمیت 4جنگجو مارے گئے۔ دوسری جانب افغان فورسز نے آپریشن کے دوران91 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے فوج اور انٹیلی جنس کیساتھ ملکر صوبہ کنٹر، ننگرہار، پروان، تخار، قندھار، ارزگان، غزنی، خوست، پکتیکا اور ہلمند میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیا جس دوران 70 جنگجو زخمی بھی ہوئے جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ صوبہ زابل میں فورسز نے پولیس ہیڈکواٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ خودکش حملہ آور ضلع شنکائی میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 420468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش