0
Wednesday 30 Jul 2014 16:45

اسمبلیوں کی مدت 5 سال کی بجائے چار سال ہونی چاہئے، خورشید شاہ

اسمبلیوں کی مدت 5 سال کی بجائے چار سال ہونی چاہئے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرلے، اس کے بعد اسمبلیوں کی مدت چار سال ہونی چاہئے، طاقت کا استعمال درست نہیں، سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی تبدیلی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے۔ اسلام آباد میں کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کو روکنے کے لئے فوج کو بلانا وزرات داخلہ کی نہیں بلکہ حکومت کی ناکامی ہے، احتجاج کو روکنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 245 کا سہارا لینا غلط ہے، سیاسی دور میں طاقت کا استعمال درست نہیں، پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ 245 کا استعمال کیا تھا جس کے نتائج آج تک بھگت رہی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت پانچ سال کے بجائے چار سال ہونی چاہیئے، چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لئے صرف جج ہی نہیں جو بھی اچھا ایگزیکٹو ہو اسے لگانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 402207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش