0
Friday 19 Jul 2013 02:20

امریکہ اور طالبان کے رابطے ناروے کے ذریعے بحال ہیں، رحیم اللہ یوسفزئی

امریکہ اور طالبان کے رابطے ناروے کے ذریعے بحال ہیں، رحیم اللہ یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے مابین ناروے کے ذریعے رابطے بحال ہیں۔ اور دونوں فریقن بات چیت کے خواہشمند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ قطر مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین ناروے کے ذریعے ان ڈائریکٹ رابطے بحال ہیں۔ امریکہ کیساتھ براہ راست مذاکرات تو نہیں ہورہے لیکن ناروے کے ذریعے ان کے رابطے ہیں اور طالبان کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آپ پھر سے آئیں اور مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ لیکن طالبان نے اپنی ایک شرط رکھی ہوئی ہے کہ یہ ہمارا دفتر ہے، اس پر ہماری کوئی نشانی ہونی چاہئے، تو ہمارا جھنڈا اس پر لگا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال انہوں نے یہ سٹینڈ لیا ہوا ہے۔ تاہم میرے خیال میں اس معاملہ میں پیشرفت ممکن ہے۔ امریکہ اور طالبان دونوں کی خواہش ہے کہ بات چیت ہونی چاہئے۔ بات چیت ہوئی اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا تو پھر بات آگے بڑھ بھی سکتی ہے۔ البتہ موجودہ صورتحال میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔
خبر کا کوڈ : 284589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش