0
Friday 14 Nov 2014 12:08

برطانوی فضائیہ 5 برس قیام کے بعد افغانستان سے واپس روانہ

برطانوی فضائیہ 5 برس قیام کے بعد افغانستان سے واپس روانہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کا انخلا شروع ہو گیا، برطانوی فضائیہ پانچ برس قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہے، برطانوی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق رائل ائر فورس کی تھرٹی ون سکواڈ رن کے ٹو رنیڈو جی آر فور جہاز افغانستان کے قندھار ائر بیس سے آخری اڑان بھر کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ برطانوی فضائیہ جون 2009 میں افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے مشن میں شامل ہوئی تھی، برطانوی فضائیہ نیٹو افواج کو فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس اور اہداف کے تعین میں امداد فراہم کر رہی تھی، 2001ء میں امریکا کی جانب سے افغانستان میں شروع کیا گیا فوجی آپریشن اگلے ماہ ختم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 419453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش