0
Thursday 17 Apr 2014 21:17

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے، نریندر مودی

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ملک کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی کے حامی ہیں، خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے سابق وزیراعظم بی جے پی کے اٹل بہاری واجپائی کی اس پالیسی کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بھارت میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات ہو رہے ہیں، یاد رہے کہ بھارت کے روایتی حریف پاکستان کی جانب سے کوئی ایسی پالیسی لاگو نہیں ہے جس کے تحت جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل پر پابندی ہو، نریندر مودی کے بیان سے پہلے جوہری ہتھیاروں کے حوالہ ایسا ہی بیان بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ بھی دے چکے ہیں، نریندر مودی کو بہت سے سیاسی حلقوں کی حمایت حاصل ہے لیکن اسی تناسب سے لوگ انہیں ناپسند بھی کرتے ہیں، ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ کٹر قومیت پرستی اور گجرات کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے منتظمین کی انتہائی احتیاط سے بنائی گئی شبیہ نریندر مودی کو بھارت پر حکومت کرنے کے لئے اہل امیدوار کے روپ میں پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 373987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش