0
Saturday 26 Jul 2014 04:20

پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں فوج بلانے کی مخالفت کردی

پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں فوج بلانے کی مخالفت کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے حکومتی فیصلہ کی مخالفت کردی۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کہتے ہیں اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے عوام پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ فوج بلانے کا مطلب ہوگا کہ سول انتظامیہ امن و امان قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ فوج بلانے سے عدالت عالیہ معطل ہوگی۔ فوجی عدالتوں کی راہ ہموار کی جائے گی جو کسی صورت قبول نہیں، فرحت اللہ بابر نے کہا کہ چاہے کراچی ہو یا ملک کا کوئی اور شہر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فوج بلانے کی مخالفت کی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے سوال کیا کہ آج اسلام آباد تو کل کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ غرض یہ کہ ملک بھر میں فوج بلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے، عدلیہ کے دروازے بند ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فوج بلانے کے اقدام سے دنیا میں بھی بدنامی ہوگی، ممکن ہے کہ مخصوص عرصہ کے لئے بلائی گئی فوج اپنے قیام میں توسیع بھی چاہے، فرحت اللہ بابر نے کہاکہ فوج بلانے کا اقدام میثاق جمہوریت کی روح کے بھی منافی ہے۔ حکومت کو ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل میں کسی معرکہ آرائی سے گریز کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 401543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش