0
Thursday 30 Oct 2014 08:28

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گری کی تازہ کاروائی کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے میںوڈر بالا راجواڑ کے جنگلات میں شہید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء بھارتی الیکشن کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ مرحلوں پر مشتمل انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 نومبر کو سات اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ نومبر ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال سات نومبر کو ہو گی۔ الیکشن کے موقع پر مقبوضہ وادی میں فوج کی 520 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔ سرکاری ملازمین نے انتخابات کے موقع پر استحصال کرنے والے سیاستدانوں اور وزراء کے خلاف گھر گھر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو ان کی نوکریوں کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش