0
Wednesday 7 May 2014 21:57

بیرونی فنڈنگ پر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،معصوم نقوی

بیرونی فنڈنگ پر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصو م حسین نقوی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے اور جمہوری معاشروں کا آزادی صحافت کے بغیر تصور بھی ممکن نہیں۔ 9 مئی جمعتہ المبارک کو افواج پاکستان اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی ریلی کے انتظامات کے جے یو پی نیازی لاہور کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معصوم نقوی نے کہا کہ جہاں میڈیا کو آزادی دی گئی ہے وہیں اس پر رپورٹنگ اور تبصروں میں اہم ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ مادر پدر آزادی صحافت سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ میڈیا کی اکثریت ذمہ دار ہے، جو قومی مفادات کا خیال رکھتی اور کبھی بیرونی ایجنڈے کو اپنے ملک کی حکومت اور عوام پر مسلط نہیں کرتی۔

معصوم نقوی نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی فنڈنگ سے قومی مفادات سے کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ہاوسز کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی اور بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعة المبارک کو پریس کلب کے باہر ریلی میں افواج پاکستان اور آئی ایس آئی سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ جے یو پی نیازی کے سربراہ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو بیرونی ایجنٹ بغیر ثبوت بدنام کرنا چاہتے ہیں، مگر محب وطن عوام اس سازش کو قبول نہیں کریں گے۔ اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 380234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش